پاکستانی بس ہوسٹس کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی پیر 28 ستمبر 2015 19:15

پاکستانی بس ہوسٹس کی تصویر کے سوشل میڈیا پر  چرچے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28ستمبر 2015 ء) گزشتہ کچھ روز سے ایک پاکستانی بس ہوسٹس کی تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی بس کی خاتون ہوسٹس کی ایک تصویر نے گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے۔اس تصویر نے عوام میں نجی کمپنی کیخلاف شدید غم و غصہ پیدا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصویر بس میں بیٹھے ایک مسافر کی جانب سے عید کے دوسرے روز فیصل آباد سے ملتان کے سفر کے دوران لی گئی جس میں بس ہوسٹس نقاہت کے باعث اپنی نشست پر ڈھلکی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ خاتون کے ہاتھ پر برینولا اور امدادی پٹی بھی باندھ رکھی ہے۔

ایک مسافر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اپنی طبیعت کی ناسازی کے باوجود اپنے فرائض انتہائی مشکل سے ادا کر پارہی تھی۔ اس حوالے سے اب عوام کی جانب سے کمپنی کے رویے اور پالیسی کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :