طالبان نے قندوز شہر کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 28 ستمبر 2015 19:04

طالبان نے قندوز شہر کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا

قندوز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28ستمبر 2015 ء) طالبان نے قندوز شہر کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کے قندوز شہر کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

طالبان نے صبح سویرے 3 بجے 3 اطراف سے شہر پر حملہ کیا۔ طالبان نے شہر کے مرکزی چوک پر اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے جبکہ گورنر ہاوس میں بھی داخل ہوگئے ہیں ۔ طالبان نےقندوز جیل پر حملہ کرکے سینکڑوں ساتھیوں کو بھی رہا کروا لیا۔قندوز کے قریب 2 اضلاع میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے مابین لڑائی تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :