اسلام آباد : سانحہ منی میں 36 پاکستانی شہید ، 35 زخمی ہوئے، وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے، وزارت مذہبی امور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 ستمبر 2015 11:06

اسلام آباد : سانحہ منی میں 36 پاکستانی شہید ، 35 زخمی ہوئے، وزیر اعظم نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 ستمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں لاپتہ پاکستانیوں کے اہل خانہ کو ضروری معلومات اور مدد فراہم کرنے کی غرض سے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔پاکستان میں ٹول فری نمبر 042111725425 پرفون کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت بیرون ملک سے 8001166622 پر ٹیلی فون کر کے سانحہ منیٰ سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں 36 پاکستانی شہید جبکہ 35 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں.

217 لا پتہ افراد سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ 85 کی تلاش ابھی بھی جاری ہے. وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق شہید پاکستانیوں کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں. مزید معلومات بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری کی جائیں گی. وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ جدہ سے5 پروازیں آج پاکستان پہنچ رہی ہیں جن میں پی کے6318,6320,6324،6322,6236شامل ہیں جن میں 2500 سے زائد حجاج کرام آج وطن واپس پہنچیں گے.