سانحہ منی میں شہید پاکستانیوں کی میتیں بلا معاوضہ پاکستان لانے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 ستمبر 2015 10:50

سانحہ منی میں شہید پاکستانیوں کی میتیں بلا معاوضہ پاکستان لانے کا  ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 ستمبر 2015 ء) :چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ناصر جعفر نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں بلامعاوضہ پاکستان لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ناصر جعفر کے مطابق سانحہ منی میں شہید افراد کے لواحقین اگر میتیں سعودی عرب سے پاکستان لانا چاہتے ہیں، تو پی آئی اے کی جانب سے بلامعاوضہ یہ خدمت انجام دی جائے گی ، پی آئی اے سانحہ منیٰ کے تمام متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرےگی۔دوسری جانب قومی ایئر لائن کے چیئرمین ناصر جعفر نے اس سلسلے میں جدہ میں موجود پی آئی اے کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز خرم مشتاق کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :