راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جُرم عائد نہ ہو سکی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 ستمبر 2015 10:48

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جُرم عائد ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 ستمبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج کسٹمز جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جانا تھی. تاہم کسٹم جج کے رخصت پر ہونے کے سبب ایان علی کو بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نےبغیر کارروائی کے کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے کہا کہ ان کا کیس زیر سماعت ہے اس لیے وہ میڈیا سے بات نہیں کرسکتیں، ایان علی نے کہا کہ وہ جب بولنا شروع کریں گی تو کئی دن لگ جائیں گے۔ماڈل ایان علی کا کہنا تھا کہ میڈیا والے دیکھ رہے ہیں ان کے ساتھ کس قدر زیادتی ہوئی، انہوں نے کہا کہ میں چار ماہ جیل میں رہی اور اب بھی ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہورہی ہوں ۔ مجھے پہلی مرتبہ عدالتوں میں آنا پڑ رہا ہے۔ انہوں میڈیا سےسپورٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالت میں اپنی بے گناہی ضرور ثابت کروں گی۔

متعلقہ عنوان :