جب تک ہر ایک پاکستانی حاجی بخریت اپنے گھر پہنچ نہیں جاتا حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان

اتوار 27 ستمبر 2015 23:50

جب تک ہر ایک پاکستانی حاجی بخریت اپنے گھر پہنچ نہیں جاتا حکومت چین سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جب تک ہر ایک پاکستانی حاجی بخریت اپنے گھر پہنچ نہیں جاتا حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ بیشتر حاجیوں کا پتہ چل چکا ہے جبکہ باقی حجاج کرام کا بہت جلد پتہ چلا لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حادثہ میں بہت سے حجاج کو موبائل فونز گم ہو جانے اور بعض کے اپنے عزیز و اقارب کے پاس منتقل ہونے کے باعث تلاش کرنے میں دشواری پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت مذہبی امور اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ تمام حجاج کے بارے میں معلوم ہو جانے تک سعودی عرب میں ہی اپنا قیام رکھیں اور ان کے دستیابی کے عمل کو اولین ترجیح دیں۔