مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 15 زخمی

اتوار 27 ستمبر 2015 23:18

مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 15 زخمی

بولان/ شیخوپورہ/دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26ستمبر۔2015ء) ملک کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں چھ ماہ کے بچے سمیت تیرہ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے۔ بولان میں ندی میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔مظفر گڑھ میں ملتان روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر دوسری سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔

افسوس ناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، دو لڑکیاں اور چھ ماہ کا بچہ شامل ہیں۔شیخو پورہ کی تحصیل فیروز والا کے علاقے رانا ٹاوٴن میں تیز رفتار رکشہ ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور غلام عباس، ان کی اہلیہ، بیٹی اور ساس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقے فرید ٹاوٴن میں بھی ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔دوسری جانب بلوچستان کے شہر بولان میں کوندلانی ندی میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ دیر بالا کے علاقے پناہ کوٹ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ کے صاحبزادے جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔کراچی میں کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا

متعلقہ عنوان :