Live Updates

ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا جھر لو نہیں چلنے دیں گے عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں گے “4اکتوبر جلسہ کر نا ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی واضح کر یں گے جب تک دھاندلی میں ملوث اراکین الیکشن کمیشن میں موجود ہیں ہم احتجاج کرتے رہے ہیں ‘ (ن) لیگ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام رہی ہے اور قوم ان نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ‘ہم جانتے ہیں کہ آج بھی الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ میں مک مکاؤ ہیں، تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کا انٹر ویو

اتوار 27 ستمبر 2015 23:17

ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا جھر لو نہیں چلنے دیں گے عوام تبدیلی کے حق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا جھر لو نہیں چلنے دیں گے عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں گے ‘4اکتوبر جلسہ کر نا ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی واضح کر یں گے جب تک دھاندلی میں ملوث اراکین الیکشن کمیشن میں موجود ہیں ہم احتجاج کرتے رہے ہیں ‘ (ن) لیگ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام رہی ہے اور قوم ان نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج بھی الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ میں مک مکاؤ ہیں اور دونوں کی کوشش ہوگی وہ ہمیں ضمنی انتخابات میں شکست دیکر دھاندلی سے (ن) لیگ کے امیدواروں کو کا میاب کروائیں مگر تحر یک انصاف کے ٹائیگرز حکمرانوں کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر دھاندلی اور جھر لو کی ہر کوشش کو ناکا م بنادیں گے اور عوام تحر یک انصاف کے امیدواروں کو کا میاب کر کے ثابت کر دیں گے کہ عام انتخابات میں (ن) لیگ نے عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے کا میابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر نا ہمار اآئینی اور جمہو ری حق ہے جسکے تحت ہم الیکشن کمیشن کے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی میں ملوث اراکین کو عہدوں سے ہٹانے کے مطالبے کیلئے 4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے جلسہ کر یں گے اور اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ ہو اتو آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان بھی وہی کیا جا ئیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات