سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو میڈیکل بورڈ نے سپتال سے جانے کی اجازت دیدی

اتوار 27 ستمبر 2015 23:17

سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو میڈیکل بورڈ نے سپتال سے جانے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26ستمبر۔2015ء) اربوں روپے کی زمینوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی کرپشن میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو میڈیکل بورڈ نے ہسپتال سے جانے کی اجازت دے دی ہے،زرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے ارکان کی رائے یہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی صحت فی الحال ٹھیک ہے اور ان کو دم میں کوئی تکلیف نہیں ہے جس کے بعد وہ ھسپتال سے جاسکتے ہیں،میڈیکل بورڈ کے مطابق ھسپتال سے منتقل کئیے جانے کے بعد ڈاکٹر عاصم کو دوائیں بلال تعطل استعمال کرائی جائیں اور انہیں کھانے میں کولیسٹرول والی اشیاء نہ فراہم کی جائیں،بورڈ ارکان نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ فی الحال ڈاکٹر عاصم کی حالت تسلی بخش ہے،لہذا وہ ہسپتال سے رخصت لے سکتے ہیں،میڈیکل بورڈ کے مطابق اس وقت ڈاکٹر عاصم کا بلڈ پریشر نارمل ہے اور شوگر لیول کنٹرول میں ہے،لہذا انہیں ھسپتال میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے،وہ دوائیں کسی بھی مقام پر استعمال کرسکتے ہیں،واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ایک ہفتہ قبل طبیعت خراب ہونے کے سبب قومی ادارہ برائے قلب میں منتقل کیا گیا تھا،جہاں ان کو علاج جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :