کھالیں چھیننے والوں میں صرف ایم کیو ایم شامل نہیں، ترجمان رینجرز

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 ستمبر 2015 21:52

کھالیں چھیننے والوں میں صرف ایم کیو ایم شامل نہیں، ترجمان رینجرز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر۔2015ء)ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں چھیننے والوں میں صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ جماعت اسلامی، دعوت اسلامی اور میمن برادری بھی شامل ہے جن کے 356 افراد کو گرفتار کرکے 18ہزار37 کھالیں ضبط کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق عیدالاضحی کے تین دنوں میں رینجرز نے کھالیں جمع کرنےسے متعلق ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے 356 افراد کو گرفتار کرکے 18ہزار37 کھالیں ضبط کیں ۔

ترجمان کے مطابق کھالیں چھیننے والی جماعتوں میں ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی ،اہلسنت والجماعت ،جماعت الدعوۃ، سنی تحریک، دعوت اسلامی اورمیمن برادری شامل ہیں ۔ گرفتار افراد میں سے 288 کو پولیس کے حوالے اور 32 کو رہا کردیا گیا ہےجبکہ سنگین جرائم میں ملوث 36افراد سے تفتیش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق رینجرز کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھیج دی جائے گی۔