چند ماہ سے ملک میں منتخب جمہو ری حکو مت کو کام کر نے سے روکا جا رہا ہے ‘ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت منتخب عوامی نمائندوں کو رسوا اور بدنام کر نے کا کھیل کھیلا جارہا ہے ‘احتجاجی دھر نے بھی جمہو ریت کی نفی ہے ، دھر نے دینے والوں نے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں کی ‘سیاسی جماعتوں کے اندربھی جمہو ریت ہونی چاہیے ،ملک میں جمہو ری اصلا حات کی بھی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عید ملن پارٹی سے خطاب

اتوار 27 ستمبر 2015 20:51

چند ماہ سے ملک میں منتخب جمہو ری حکو مت کو کام کر نے سے روکا جا رہا ہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند ماہ سے ملک میں منتخب جمہو ری حکو مت کو کام کر نے سے روکا جا رہا ہے ‘باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت منتخب عوامی نمائندوں کو رسوا اور بدنام کر نے کا کھیل کھیلا جارہا ہے ‘احتجاجی دھر نے بھی جمہو ریت کی نفی ہے اور دھر نے دینے والوں نے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں کی ‘سیاسی جماعتوں کے اندربھی جمہو ریت ہونی چاہیے ملک میں جمہو ری اصلا حات کی بھی ضرورت ہے ۔

وہ اتوار کے روز یہاں ایک عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی مسائل کسی اور دور میں نہیں صرف جمہو ریت میں ہی حل ہوئے مگر پاکستان میں احتجاجی دھر نوں کے ذریعے جمہو ری عمل کے خلاف جو سازشیں اور رکاوٹیں شروع کی گئیں وہ آج بھی قائم ہیں اور ملک میں چند ماہ میں سے عوامی کے ووٹوں سے اقتدار میں آنیوالی منتخب جمہوری حکو مت کو کام کر نے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں جو جمہو ریت اور ملک کے مفاد میں نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اس لیے کسی بھی سازش کو کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئیگا اور ملک میں منتخب جمہو ری حکو مت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا صرف جمہو ریت ہے مگر بدقسمتی سے کچھ عرصے سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت منتخب عوامی نمائندوں کو مختلف الزامات کی آڑ میں بدنام اوررسواکر نے کا کھیل کھیلا جارہا ہے اور یہ ثابت کر نے کی کوشش کی جا رہی ہیں کہ منتخب عوامی نمائندے ملک کو چلانے کے اہل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کر نیوالوں کو بھی چاہیے کہ وہ احتجاج کی سیاست چھوڑ کر عوام فیصلوں کو تسلیم کر یں کیونکہ پاکستان اب کسی احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔