عید الاضحیٰ پر رینجرز نے356 ملزموں کو گرفتار کرکے 18037 کھالیں برآمد کر لیں،سندھ رینجرز نے کراچی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جبری کھالیں وصول کرنے والے 356 ملزموں کو گرفتار کر کے اٹھارہ ہزار کھالیں برآمد کر لیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم 36 سنگین جرائم میں ملوث ہیں

اتوار 27 ستمبر 2015 20:18

عید الاضحیٰ پر رینجرز نے356 ملزموں کو گرفتار کرکے 18037 کھالیں برآمد کر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26ستمبر۔2015ء) سندھ رینجرز نے عید الضحیٰ پر کراچی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور جبری طور پر کھالیں وصول کرنے کے الزام میں 356 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 18037 کھالیں برآمد کر لیں،رینجرز ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان جبری کھالیں چھیننے میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان میں سے 288 ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، جبکہ 32 کو رہا کر دیا گیا،گرفتار ملزمان میں سے 36 افراد سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق ایسی تنظیمیں جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں، ان میں متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، اہل سنت والجماعت، جماعتہ دعوة، دعوت اسلامی، سنی تحریک اور میمن برادری شامل ہے، اس حوالیسے تفصیلی رپورٹ جلد وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھی ارسال کی جائے گی،دوسری جانب پولیس نے العظم اسکوائر پر چھاپہ مار کر خود کو پاک فوج اور رینجرز کا کنٹریکٹر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کررلیا، ملزم کے قبضے سے 500 کھالیں برآمد کی گئی ہیں،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے پاس کسی قسم کا اجازت نامہ موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :