حساس اداروں نے رواں ماہ کے دوران سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنا دیئے، کراچی سے 4، پنجاب کے مختلف شہروں سے ”را“کے2 اور وفاقی دارالحکومت سے 2افغان ایجنٹ گرفتار

اتوار 27 ستمبر 2015 20:15

حساس اداروں نے رواں ماہ کے دوران سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے کئی ..

اسلام آباد/ لاہور/ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26ستمبر۔2015ء) حساس اداروں نے رواں ماہ کے دوران بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنا دیئے، کراچی سے 4، پنجاب کے مختلف شہروں سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے2 اور وفاقی دارالحکومت سے 2افغان ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے رواں ماہ کے دوران کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں انٹیلی جنس کی اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے کراچی سے 4، پنجاب کے مختلف شہروں سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے2 اور وفاقی دارالحکومت سے 2افغان ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والے دہشت گردسندھ اور پنجاب میں سیاسی شخصیات اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا 5 اور 6ستمبر کو بھی دہشت گردی کا منصوبہ تھا جبکہ وہ ایئرپورٹس اور بسوں کے اڈوں پر بھی دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :