300 لاپتہ پاکستانی عازمین حج میں سے 161کا پتا چلا لیا گیا ہے،اب تک صرف 18پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی، سعودی حکام نے شہید ہونے والے حجاج کرام کی جو تصاویر جاری کیں ان سے تصدیق کرنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں، حکومت کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ عازمین حج کے عزیز و اقارب کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر مزید لاپتہ افراد کا پتہ لگایا جاسکے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 27 ستمبر 2015 19:45

300 لاپتہ پاکستانی عازمین حج میں سے 161کا پتا چلا لیا گیا ہے،اب تک صرف ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ 300 لاپتہ عازمین حج میں سے 161کا پتا چلا لیا گیا ہے،اب تک صرف 18پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی، سعودی حکام نے شہید ہونے والے حجاج کرام کی جو تصاویر جاری کیں ان سے تصدیق کرنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں، حکومت کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ عازمین حج کے عزیز و اقارب کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر مزید لاپتہ افراد کا پتہ لگایا جاسکے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ اور حج ڈائریکٹوریٹ کے حکام دن رات سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن شہداء کی تصاویر سعودی حکام نے جاری کیں وہ واضح نہیں جس کی وجہ سے شہداء کو پہچاننے میں مشکلات درپیش ہیں، زخمیوں کی بھرپور مدد کی جا رہی ہے اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمارا مسلسل رابطہ ہے اور سعودی حکومت سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 300 لاپتہ عازمین حج میں سے 161کا پتا چلا لیا گیا ہے،اب تک صرف 18پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :