منیٰ میں بیٹا لاپتہ، پاکستان میں صدمے سے ماں چل بسی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 ستمبر 2015 18:21

منیٰ میں بیٹا لاپتہ، پاکستان میں صدمے سے ماں چل بسی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر۔2015ء)سانحہ منیٰ کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں پشاور کا صلاوت خان بھی شامل ہے، بیٹے کی گمشدگی کی خبر ماں تک پہنچی تو وہ برداشت نہ کر سکی اور اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئی۔ سانحہ منیٰ میں سینکڑوں پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں، گھر والے اپنے راہ تکتے پُراُمید ہیں کہ ان کے پیارے لوٹ آئیں گے۔

(جاری ہے)

گمشدہ لوگوں میں پشاور کے 42 سالہ صلاوت خان بھی شامل ہیں۔

اس بڑے سانحہ میں لاڈلے بیٹے کی گمشدگی کی خبر سامنے آئی تو والدہ غم برداشت نہ کرسکی اور اس دنیا سے کوچ کر گئی۔ لوگوں کی خوشیوں کیلئے مٹھائی تیار کرنے والے صلاوت خان کی گمشدگی اس کے گھر والوں کو غم زدہ کرگئی۔ سانحہ منیٰ میں اب تک 21 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے، لیکن صلاوت کا تاحال کوئی نشان نہیں ملا۔