Live Updates

لودھراں میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے 2مقامی رہنما تحریک انصاف میں شامل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 ستمبر 2015 17:57

لودھراں میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے 2مقامی رہنما تحریک انصاف ..

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر۔2015ء) این اے 154 میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے 2 مقامی رہنماؤں نے اپنی پرانی سیاسی وابستگی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ایکپسریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 سے 4 مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اختر خان کانجو اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 207 سے سابق رکن اسمبلی زوار وڑائچ نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخلاق احمد گڈو نے بھی چوہدری محمد سرور اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال سے ملاقات کے بعد اپنے 20 ساتھیوں کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے دو سابق ارکان اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات