زخمی قومی آل راؤنڈر انورعلی دورہ زمبابوے سے باہر

ہفتہ 26 ستمبر 2015 20:59

زخمی قومی آل راؤنڈر انورعلی دورہ زمبابوے سے باہر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26ستمبر ۔2015ء ) قومی آل راؤنڈر انور علی ان فٹ ہونے کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر انور علی انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ ٹی ٹونٹی میں جگہ بنانے والے عامر یامین کو ون ڈے کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

آل راونڈر انور علی قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں ٹی ٹونٹی سکواد میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ واضح رہے پاکستان دورہ زمبابوے کے دوران 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی اور پہلا ٹی ٹونٹی اتوار کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔