دنیا کی تیز ترین ریسنگ کار متعارف کرا دی گئی
جمعہ 25 ستمبر 2015 19:05
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25ستمبر ۔2015ء ) برطانیہ میں دنیا کی تیز ترین ریسنگ کار متعارف کرا دی گئی۔ بلڈ ہاؤنڈ نامی کار کو 8 سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے ۔ لندن میں دنیا کی تیزترین کار کی رونمائی کی گئی ، 350 کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد کار کی تیاری عمل میں آئی ۔
(جاری ہے)
کار میں لگے رولز رائس ای جے ٹو ہنڈرڈ جیٹ انجن اور جیگوار وی ایٹ انجن نصب ہے جو 1 لاکھ 35 ہزار ہارس پاور پیدا کرتے ہیں ۔
یہ فارمولا ون میں استعمال ہونے والی کاروں سے 7 گنا زیادہ طاقتور ہے ۔ بلڈ ہاؤنڈ نامی کار 800 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ہدف آسانی سے حاصل کر سکتی ہے۔ کار کی حد رفتار 1000 میل فی گھنٹہ ہے ۔ کار تین علیحدہ علیحدہ بریکنگ سسٹم اور 500 سنسرسے لیس ہے۔ بلڈ ہاؤنڈ کار اگلے سال جنوبی افریقہ میں 763 میل فی گھنٹہ رفتار کا ریکارڈ توڑے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.