دنیا کی 9 خطرناک ترین سپیشل فورسز میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس بھی شامل

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 22:50

دنیا کی 9 خطرناک ترین سپیشل فورسز میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس بھی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) دنیا کی 9 خطرناک ترین سپیشل فورسز میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی بزنس انسائڈر کی جانب سے دنیا کی 9 خطرناک ترین سپیشل فورسز کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔ ترتیب دی گئی فہرست میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس بھی شامل ہے۔ فہرست میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس کو دنیا کی نویں خطرناک ترین فورس قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ برطانیہ کی برٹش اسپیشل ائیر سروس کو دنیا کی سب سے بہترین اور خطرناک ترین اسپیشل فورس قرار دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ برٹش اسپیشل ائیر سروس دنیا کی پہلی اسپیشل فورس تھی جس کی دیکھا دیکھی دنیا کے دوسرے ممالک کی جانب سے اسپیشل فورسز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ان اسپیشل فورسز کو اپنے ممالک کے دفاع میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

جن صورتحال میں دیگر فورسز صورتحال قابو کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں تب یہ سپیشل فورسز صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہیں۔ فہرست میں امریکہ کی ڈیلٹا فورس، یو ایس نیوی سیل، برطانیہ کی نیوی سیل، اسرائیل کی سیرت متکال فورس، فرانس کی جی آئی جی این فورس، روس کی ایلفا گروپ فورس اور سپین کی یو ڈی او ای اسپیشل فورس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :