سانحہ منی پر گہرا رنج پہنچا ہے: جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ بان کی مون

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 22:18

سانحہ منی پر گہرا رنج پہنچا ہے: جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ بان کی مون

منی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) سانحہ منی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں اس حادثے پر گہرا رنج پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آخری اطلاعات موصول ہونے تک منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی حاجیوں کی تعداد 863 تک بتائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔ بان کی مون کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہو جانے والے افراد کے لواحقین اور سعودی حکومت کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :