پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی سروس اچانک بند

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 22:01

پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی سروس ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی سروس اچانک بند ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں اچانک بند ہوگئی ہے جس کے باعث کروڑوں صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابے کے باعث فیس بک کی سروس بند ہوئی ہے اور اس کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں متعدد ممالک میں سروس جزوی طور پر بحال بھی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :