امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار کیخلاف شدید احتجاج

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 21:48

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار کیخلاف شدید احتجاج

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عیدالاضحی منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔

(جاری ہے)

اس اجتماع میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ںماز کے بعد صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اسحاق ڈار کو گھیر کر گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیے گئے۔ اس موقع پر پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو ہجوم میں سے بحفاظت نکال لیا۔

متعلقہ عنوان :