پو لیس ، رینجر ز اور حسا س ادارو ں کااسلام آباد میں گر ینڈ اور ٹا ر گٹیڈسر چ آ پر یشن،71 مشتبہ افراد گرفتار، تحقیقا ت شروع 20افغا نی او ر ایک بدنام زمانہ منشیات فروش بھی شامل

جمعرات 24 ستمبر 2015 21:07

پو لیس ، رینجر ز اور حسا س ادارو ں کااسلام آباد میں گر ینڈ اور ٹا ر گٹیڈسر ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) پو لیس، پا کستا ن رینجر ز، حسا س اداروں اور کے افسران و جو انو ں کااسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گر ینڈ اور ٹا ر گٹیڈسر چ آ پر یشن،71 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ۔ جن میں20افغا نی او ر ایک بدنام زمانہ منشیات فروش بھی شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن ، چرس و شراب بر آمد کر لی گئی۔

حر است میں لے گئے ملز مان سے تحقیقا ت جا ری ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارالحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔تفصیلا ت کے مطابق و فا قی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خا ن کی خصوصی ہد ا یا ت پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا تھا جس کے تحت گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے شکریال،ضیاء مسجد ،سوہان،اقبال ٹاؤن،کھنہ،پنڈ پراچہ،گولڑہ ،بری امام اور گردو نواح کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

دوران سر چنگ71مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا جن میں 20افغا نی بھی شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمو نیشن ،کلدو SMG گن،9 عدد پسٹلز،9 عدد بندوقیں ڈبل اور سنگل بیرل،220 روند،7 موٹر سائیکلیں،لیپ ٹاپ،منشیات بر آمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے ۔ ملزمان سے تحقیقا ت جا ری ہیں کہ ان مشتبہ افرادکے دیگر جرائم پیشہ،چوری ،ڈکیتی ،راہزنی سے تعلق تو نہیں ہے جبکہ ایس ایچ او کورال پولیس سجاد حسین بخاری نے بدنام زمانہ منشیات فرو ش اور اشتہاری ملزم سرور عرف سرورا کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایس پی رورل زون ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویر نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں اور کئی مقدمات میں اشتہاری ہے جس سے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے ۔آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آ بادنے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران عید کی چھٹیوں کے دوران سیکٹروں ،گلیوں ،محلوں ،رہائشی علاقوں ،تجارتی مراکز اور دیگر علاقوں میں چوری کے انسداد کے لئے موثر پٹرولنگ کریں ۔ہرآنے جانے والے شخص گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کریں ۔پٹرولنگ بامقصد ہونی چاہئے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں۔اسی طرح وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :