وزیراعظم کی جانب سے آزاد کروائے جانے والے ہاتھی کی چڑیا گھر میں شدید توڑ پھوڑ

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 20:27

وزیراعظم کی جانب سے آزاد کروائے جانے والے ہاتھی کی چڑیا گھر میں شدید ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) وزیراعظم کی جانب سے آزاد کروائے جانے والے ہاتھی کی جانب سے اسلام آباد چڑیا گھر میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین برس تک اسلام آباد کے چڑیا گھر میں زنجیروں میں قید رہنے والے کاوان نامی ہاتھی کو وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر آزاد کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم آزاد ہونے کے بعد اپنا کوئی ساتھی نہ ہونے کے باعث کاوان نےغصے میں آکر چڑیا میں خوب توڑ پھوڑ کی ہے جبکہ کئی شہریوں پر حملہ بھی کیا ہے۔ اسکی دیکھ بھال کیلیے مامور مہاوت کا کہنا ہے کہ کئی سال سے ساتھی ہتھنی کے بغیر رہنے کیوجہ سے کاوان شدید غصے میں نظر آتا ہے اور اس باعث خدشہ ہے کہ شہریوں پر مزید حملے کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :