سانحہ منی میں پاکستان کے ڈی جی حج ابو عاکف کے 2 عزیزوں کے شہید ہوجانے کے اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 20:16

سانحہ منی میں پاکستان کے ڈی جی حج ابو عاکف کے 2 عزیزوں کے شہید ہوجانے ..

منی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) سانحہ منی میں پاکستان کے ڈی جی حج ابو عاکف کے 2 عزیزوں کے شہید ہوجانے کے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آخری اطلاعات موصول ہونے تک منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی حاجیوں کی تعداد 863 تک بتائی جارہی ہے۔اس حوالے سے اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سانحے میں پاکستان کے ڈی جی حج ابو عاکف کے 2 عزیز بھی شہید ہوگئے ہیں جن کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ اب تک حادثے میں کل چار پاکستانیوں کے شہید ہوجانے کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں 2 کا تعلق کراچی سے، ایک کا لاہور اور ایک کا مردان سے بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :