سعودی حکومت نے سانحہ منی کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 20:10

سعودی حکومت نے سانحہ منی کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) سعودی حکومت نے سانحہ منی کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آخری اطلاعات موصول ہونے تک منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی حاجیوں کی تعداد 863 تک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب سعودی حکومت کی جانب سے واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے سعودی سیکورٹی اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں حادثے کی وجوہات جاننے کے حوالے سے غور و فکر کیا جائے گا۔