منی حادثہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 19:51

منی حادثہ، سعودی فرمانروا  شاہ سلمان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

منی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) منی حادثہ کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آکری اطلاعات موصول ہونے تک منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی حاجیوں کی تعداد 863 تک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب سعودی فرمانروا شاہ سلمان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

شاہ سلمان حادثے کی جگہ پر ہونے والی امداری کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے حوالے سےابتدائی تحقیقات سے متعلق بھی انہیں مطلع کردیا گیا ہے۔شاہ سلمان نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے اعلی سرکاری عہدیداروں کو خود ہدایات دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :