غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق منی حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 7 ہوگئی: ڈی جی حج

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 19:13

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق منی حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں ..

منی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) ڈی جی حج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق منی حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی حاجیوں کی تعداد 863 تک بتائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کے ڈی جی حج ابو عاکف کی جانب سے اب بتایا گیا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق منی حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق ہونا باقی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 2 پاکستانی حاجیوں کے شہید ہونے کے تصدیق ہوپائی ہے جن میں مردان سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ حاجی افضل اور لاہور کے محمد عارف شامل ہیں۔

ڈی جی حج نے مزید بتایا ہے کہ حادثے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ان کے 2 عزیزوں کے شہید ہوجانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے 00966125277537 رابطہ نمبر جاری کیا گیا جس پر پاکستانیوں حاجیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حج مشن کے ارکان پاکستانی حاجیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کیلئے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :