”گوتم بمباوالا“ کو پاکستان کیلئے بھارتی ہائی کمشنر نامزد کر دیا گیا

بھارت نے کئی اور ممالک میں بھی اپنے سفیر تبدیل کرکے نئے سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے

جمعرات 24 ستمبر 2015 19:13

”گوتم بمباوالا“ کو پاکستان کیلئے بھارتی ہائی کمشنر نامزد کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) بھارتی حکومت نے ”گوتم بمباوالا“ کو پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر نامزد کر دیا ہے، گوتم بمبا والے پہلے سے موجود ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم بمبا والے اس وقت بھوٹان میں بھارت کے ہائی کمشنر ہیں پاکستان کیلئے یہ ایک بڑی تعیناتی ہے،کیونکہ گوتم بمبا والے چین سے متعلق امور کے ماہر تسلیم کئے جاتے ہیں اور انہیں پاکستان میں ہائی کمشنرتعینات کرنا انتہائی اہم فیصلہ ہے۔

بھارتی حکومت نے کئی اور ممالک میں بھی اپنے سفیر تبدیل کرکے نئے سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔سید اکبر الدین کو اقوام متحدہ میں بھارت کا مستقل مندوب نامزد کیاگیا ہے۔وہ اسوک مکرجی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :