سانحہ منی گزشتہ 40 برس کے دوران حج کے دوران پیش آنے والا دوسرا بڑا حادثہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 18:53

سانحہ منی گزشتہ 40 برس کے دوران  حج کے دوران پیش آنے والا دوسرا بڑا حادثہ

منی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) سانحہ منی گزشتہ 40 برس کے دوران حج کے دوران پیش آنے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی حاجیوں کی تعداد 863 تک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ 40 برس کے دوران حج کے دوران پیش آنے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔

اس سے قبل 1990 میں بھگدڑ مچنے سے 1446 حجاج کرام شہید ہوگئے تھے۔ منی حادثے میں زیادہ تر اموات شدید گرمی اور حبس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ حادثے کے وقت منی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ سانحہ منی کے حوالے سے سعودی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ حادثہ حجاج کی جانب سے بدنظمی پیدا کرنے کے باعث پیش آیا۔ اگر حجاج ہدایات کی پابندی کرتے تو حادثہ پیش نہ آتا۔

متعلقہ عنوان :