مجھ سمیت حج پر آئے ہوئے تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں‘ سرفراز احمد

ہم نے رمی خیریت سے کر لی تھی ،سانحہ منی کے بارے میں بعد میں علم ہوا‘ قومی کرکٹر کی گفتگو

جمعرات 24 ستمبر 2015 18:12

مجھ سمیت حج پر آئے ہوئے تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں‘ سرفراز احمد

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھ سمیت حج پر آئے ہوئے تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں ۔

(جاری ہے)

مختلف نجی ٹی وی چینلز کے حج کی سعادت حاصل کرنے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی خیریت دریافت کرنے اور سانحہ منیٰ کا احوال جاننے کے لئے رابطہ کرنے پر کرکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ اظہر علی ،سعید اجمل اور اسد شفیق بھی حج پر ساتھ آئے ہوئے ہیں اور اللہ کا شکر ہے ہم محفوظ ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے مزدلفہ جاتے ہوئے رمی خیریت سے کر لی تھی ،سانحہ منیٰ کے وقت ہم وہاں موجود نہیں تھے ، سانحہ کے بارے میں بعد میں علم ہوا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مذہبی شعائر کی ادائیگی کے دوران منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے سینکڑوں حاجی شہید اور زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :