اسلام آباد : عید الاضحی پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے احکامات جاری کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 ستمبر 2015 17:14

اسلام آباد : عید الاضحی پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے فول ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ تررین اخبار. 24 ستمبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وی آئی پی سیکیورٹی کی آڑ میں عام شہری نماز عید کی ادائیگی سے محروم نہ رہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت دی ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر وی آئی پی افراد اور سیکیورٹی انتظامات کی آڑ میں عام شہریوں کو نماز عید کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی بھی شہری نماز کی ادائیگی سے محروم نہ رہے۔

چوہدری نثار علی خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کو بھی فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صبح 5 سے 10 بجے تک اسلام آباد میں ہائی الرٹ ہوگا اور آئی جی سے لے کر پولیس اہلکار تک کسی کو بھی چھٹی کی اجازت نہیں ہو گی۔