پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما قاسم ضیا پلی بارگیننگ کے ذریعے رہا،80لاکھ روپے کی پہلی قسط واپس کر دی
بدھ 23 ستمبر 2015 22:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر۔2015ء) نیب پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما قاسم ضیا کو پلی بارگینگ کر کے رہا کردیا ہے،قاسم ضیاء نے پلی بارگینگ میں 80لاکھ روپے کی پہلی قسط واپس کر دی ، انکے ذمے فراڈ کیس میں 2کروڑ روپے ہیں،اگر باقی رقم ادا نہ کی تو دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایک بیان میں نیب پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما قاسم ضیا کو پلی بارگینگ کر کے رہا کردیا ہے۔
نیب حکام نے کہا کہ قاسم ضیا سے حاصل ہونے والی رقم متاثرین کو واپس کی جائے گی۔نیب حکام کے مطابق قاسم ضیا نے اسی لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرا دی ہے اور اگر قاسم ضیا نے شرائط پوری نہ کیں تو نیب دو بارہ کاروائی کی مجاز ہوگی۔نیب حکام نے کہا کہ قاسم ضیا کہ 8اگست کو فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔قاسم ضیا نے نیب کو ایک کروڑ 94لاکھ 80ہزار روپے واپس کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس پر انہیں رہا کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.