Live Updates

عمران خان کے اپنی اہلیہ ریحام کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہو گئے،ریحام خان زبردستی بنی گالہ میں ٹھہری ہوئی ہیں، میاں بیوی کے درمیان رشتہ ختم ہونے کے قریب ہے، عمران خان لندن کے دورے کے دوران بھی اپنے بچوں کے پاس ہی ٹھہرے

منگل 22 ستمبر 2015 23:55

عمران خان کے اپنی اہلیہ ریحام کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہو گئے،ریحام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اپنی اہلیہ ریحام کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہو گئے،عمران خان کئی محفلوں میں ریحام خان کے ساتھ شادی کرنے کی غلطی اور اختلافات کا اعتراف کر چکے ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل 24کے پروگرام ”ڈی این اے“ کے میزبان عارف نظامی اور چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے سیاست میں آنے کے شدید خلاف ہیں اور اسی وجہ سے ہی دونوں میاں بیوی کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ ریحام خان زبردستی بنی گالہ میں ٹھہری ہوئی ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لندن کے دورے کے دوران بھی اپنے بچوں کے پاس ہی ٹھہرے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ عمران اور ریحام خان کے ازدواجی تعلقات انتہائی نازک موڑ تک پہنچ چکے ہیں اور میاں بیوی کے درمیان رشتہ ختم ہونے کے قریب ہے،لندن سے واپس آنے کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں جبکہ وہ کئی محفلوں میں بھی ریحام خان کے ساتھ شادی کرنے کی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں اور یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے ریحام خان کے ساتھ شادی کر کے بہت بڑی غلطی کر دی ہے۔عارف نظامی اور چوہدری غلام حسین نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عمران اور ریحام خان کے اختلافات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس حوالے سے چند روز میں مزید انکشافات سامنے آنے کے امکانات ہیں۔مکمل پروگرام دیکھنے کیلئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھئے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :