جرمنی نے سعودی عرب کی جانب سے پناہ گزینوں کیلئے مساجد کے قیام کی پیش کش کو بکواس قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 22:39

جرمنی نے سعودی عرب کی جانب سے پناہ گزینوں کیلئے مساجد کے قیام کی پیش ..
فرینکفرٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22ستمبر 2015 ء) جرمنی نے سعودی عرب کی جانب سے پناہ گزینوں کیلئے مساجد کے قیام کی پیش کش کو بکواس قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں موجود شامی پناہ گزینوں کیلئے 200 مساجد کی تعمیر کی پیش کش کرنے پر سعودی عرب کو جرمنی کے سیاستدانوں اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی کے متعدد سیاستدانوں کی جانب سے سعودی عرب کی اس پیش کش کو بکواس قرار دیا گیا ہے۔ جرمن عوام اور سیاستدانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کو مساجد کے قیام کیلئے عطیے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ان کے زخموں پر مرہم رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :