Live Updates

پنجاب اور سندھ کی عوام کرپٹ حکمرانوں کااحتساب چاہتے ہیں ،سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا، اس لئے سارے کام رینجرز انجام دے رہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ، سانحہ بڈھ بیر کے شہداء کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہونے کا دکھ ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 22 ستمبر 2015 22:19

پنجاب اور سندھ کی عوام کرپٹ حکمرانوں کااحتساب چاہتے ہیں ،سندھ پولیس ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پنجاب اور سندھ کی عوام کرپٹ حکمرانوں کااحتساب چاہتے ہیں ،سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا اس لئے سارے کام رینجرز انجام دے رہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے اورعوام کے حوصلے بلند ہیں،بڈھ بیر کے شہداء کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہونے کا دکھ ہے۔

وہ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام نہیں لانا چاہتے ،نوازشریف سمجھتے ہیں کہ فلائی اوور بنا کر تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بہترین نظام لائیں گے کہ خیبر پختونخواہ کے ہسپتال مثال بن جائیں گے،پولیس کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ،ہم اختیارات کو نیچے تک لے کر جائیں گیانہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی عوام اب احتساب چاہتے ہیں ،دونوں صوبوں میں کرپشن کیخلاف رینجر ز سے مدد مانگی جارہی ہے جبکہ کے پی کے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کسی سے مدد نہیں مانگی گئی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے اور پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں ،انہوں نے کہا کہ انہیں دکھ ہے کہ وہ بڈھا بیر میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں نہیں پہنچ سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات