وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کی لاگت لگ بھگ 15 کروڑ

muhammad ali محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 22:14

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کی لاگت لگ بھگ 15 کروڑ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22ستمبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کی لاگت لگ بھگ 15 کروڑ کے قریب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم امریکہ کے شہر نیویارک میں 30 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔موجودہ سالانہ اجلاس کو تاریخی اہمیت یوں حاصل ہے کہ اقوامِ متحدہ کے 193 رکن ممالک انسانی ترقی کا دوسرا 15 سالہ ایجنڈا اپنائیں گے۔

پہلا ایجنڈا 2000 میں اقوامِ متحدہ ملینیئم گول کے نام سے اپنایا گیا تھا جس کے تحت آٹھ بنیادی اہداف مقرر کیے گئے تھے۔ اس اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرِ اعظم 73 رکنی وفد اپنے ہمراہ نیویارک لیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وفد میں وزیرِ اعظم ، وزیرِ اعظم ہاؤس کا 29 عدد مددگار عملہ ، وزارتِ خارجہ و دیگر وزارتوں کے28 عدد اہلکار اور 16 عدد پیشہ ور صحافی شامل ہیں۔

دورے کے دوران خصوصی چارٹرڈ طیارہ بشمول لینڈنگ و پارکنگ چارجز، روزویلٹ اور اولڈروف استوریا میں قیام و طعام، مختلف اجلاس، بریفنگز، دعوتیں، سائیڈ لائن ملاقاتوں سمیت دیگر معاملات کا کل خرچہ 15 کروڑ کے قریب بتایا جارہا ہے۔ تاقدین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی 30 منٹ کی تقریر کی قیمت کم سے کم 15 کروڑ روپے بن رہی ہے یعنی 50 لاکھ روپے فی صفحہ۔ ایک غریب ملک کے وزیراعظم کو ایسا شاہانہ دورہ ہرگز زیب نہیں دیتا۔