جتنی جلد مسئلہ کشمیر حل کریں گے، اتنی ہی تیزی سے دونوں ملک ترقی کریں گے : وزیراعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 20:52

جتنی جلد مسئلہ کشمیر حل کریں گے، اتنی ہی تیزی سے دونوں ملک ترقی کریں ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22ستمبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جتنی جلد مسئلہ کشمیر حل کریں گے، اتنی ہی تیزی سے دونوں ملک ترقی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں اپنی رہائش گا کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کمشیر کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔ جتنی جلد مسئلہ کشمیر حل کریں گے، اتنی ہی تیزی سے دونوں ملک ترقی کریں گے ۔

چاہتے ہیں بھارت کشمیر سمیت دیگر تمام مسائل پر بات چیت کرے۔پاکستان اور بھارت کو اچھے پڑوسیوں کی طرح رہنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ہمسائے تبدیل نہیں کیے جاسکتے اس لیے انہیں اپنے مسائل بہتر طریقے سے حل کرنے چاہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کیخلاف متحد ہوکر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان خطے میں اپنا کردار درست طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم پاکستان کے اچھے دوست ہیں۔ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ اقوام متحدہ میں کشمیر سمیت دیگر کئی معاملات پر بات کی جائے گی۔