ہندوستانی ہیکرز نے حبیب بینک کی اے ٹی ایمز پر حملہ کردیا، ہزاروں روپے لوٹ لیے

muhammad ali محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 20:35

ہندوستانی ہیکرز نے حبیب بینک کی اے ٹی ایمز پر حملہ کردیا، ہزاروں روپے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22ستمبر 2015 ء) ہندوستانی ہیکرز نے حبیب بینک کی اے ٹی ایمز پر حملہ کرکے ہزاروں روپے لوٹ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ہیکرز ن کی جانب سے پاکستان کے نجی بینک حبیب بینک کے متعدد صارفین کے اے ٹی ایم کارڈز کو ہیک کرکے ہزاروں روپے لوٹ لیےگئے ہیں۔ ہیکرز کی جانب سے 18 افراد کے اے ٹی ایم کارڈز کو ہیک کیا گیا ہے۔

یہ تمام افراد لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر واقع حبیب بینک کی شاخ میں اکاونٹ ہولڈر ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ صارفین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے اکاونٹس سے پیسے چوری ہونے سے متعلق انہیں تب معلوم ہوا جب ان کے موبائل پر بینک سے پیسے نکلوائے جانے کا ایس ایم ایس موصول ہوا۔ ایس ایم ایس کے موصول ہونے پر ان کی جانب سے جب بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو تب انہیں معلو٘ ہوا کہ ان کے اکاونٹ ہیک ہوچکے ہیں۔ اس واقعے کے فوری بعد بینک کی جانب سے متاثرہ صارفین کے اے ٹی ایمز کو معطل کردیا گیا تھا۔ بینک کی جانب سے صارفین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کی چوری شدہ رقم انہیں 15 سے 20 روز میں واپس موصول ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :