احمدیار، نامعلوم ڈاکوؤں نے زمینداروں کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات ، نقدی لوٹ لی

منگل 22 ستمبر 2015 20:29

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) نامعلوم ڈاکوؤں نے زمینداروں کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوؤں مالیت کے طلائی زیورات نقدی لوٹ لی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 143/EBکے رہائشی و زمیندار راؤ محمد اختر کے گھر میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے زبردستی گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور طلائی زیورات ،چاندی زیورات اور نقدی کل مالیت481000 روپے لوٹ لی جبکہ نواحی گاؤں 155/EBمیں زمیندار محمد بوٹا کے گھر میں پانچ نامعلوم ڈاکو ؤں نے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات نقدی مالیت356000 روپے چھین لی ڈاکو فرار - پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شر وع کردی ۔