کوئٹہ، حکومت لوٹ مار میں مصروف ،عوام کوشرپسندوں دہشت گردوں کی رحم وکرم پرچھوڑ دیاگیا ہے، قاری عطا ء اﷲ مسلم

منگل 22 ستمبر 2015 20:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ، قاری عطا ء اﷲ مسلم، نے شباب ملی گوادر کے ضلعی صدر زبیر حفیظ کو دہشت گردوں کی جانب سے گھر کے سامنے بے دردی سے قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ شرپسندوں دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے کھڑی سزادیجائے شباب ملی ہر مقام پر ہر ظلم وجبر کے خلاف آوازبلند کرتی رہیگی حکومت سیکورٹی فورسز قاتلوں کو فوری گرفتار کرتے ہوئے امن وامان کے قیام کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

صوبے کے مختلف مقاما ت پر حکومتی رِٹ کمزور ہونا اور امن وامان کے دعوے صر ف میڈیا تک محدود ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ اب بھی بلوچستان میں دہشت گردی لوٹ مار قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے حکومت لوٹ مار میں مصروف عوام کوشرپسندوں دہشت گردوں کی رحم وکرم پرچھوڑ دیاگیا ہے جماعت اسلامی اپنے دیانت دار مخلص کارکنوں کے مظالم اور انہیں قتل کرنے پر خاموش نہیں رہیگی ہم ہر مظلوم کے آوازبن ظالم کو تشددظلم اور تشدد سے رکھوائیں گے ۔ اس قسم کے ہتھکنڈے ہمیں مظلوم کی توانا آوازبننے سے نہیں رکھواسکتے ۔