جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ہوم سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات

صدر شباب ملی گوادر زبیر حنیف کے قاتلوں کی گرفتاری، عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

منگل 22 ستمبر 2015 20:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، صوبائی سیکرٹری جنرل بشیراحمدماندائی نے ہوم سیکرٹری بلوچستان اکبر حسین درانی سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شباب ملی گوادر کے صدر زبیر حنیف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے منظر عام پر لاکر قرارواقعی عبرت ناک سزادی جائے زبیر حنیف سماجی سیاسی کارکن اور شریف طالب علم تھے ۔

معصوم لوگوں کے قاتلوں کو اگر گرفتار نہیں کیا گیا تو حالات مزید خراب ہوگی جماعت اسلامی زبیر حنیف کے حوالے سے ہر فورم پر آوازبلند کریگی ۔ظلم وجبر کے نظام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے قاتلوں کو آزادی اور معصوم لوگوں کی جان ومال اور عزت محفوظ نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے جماعت اسلامی ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ہوم سیکرٹری اکبر حسین درانی کو بتایا کہ جماعت اسلامی کی تعلیمی سیاسی سماجی ودینی خدما ت گوادرسے ژوب تک بلاتفریق رنگ ونسل ہے۔شباب ملی مظلوم نوجوانوں کی دلوں کی آوازہے جو نوجوانوں کو ہر ظلم وجبر لاقانونیت اور غیر اسلامی وغیر قانونی سرگرمیوں سے رکھوا کر ان کی تعلیم وتربیت کا انتظام کرتی ہے جماعت اسلامی کے نوجوانوں کی تنظیم شباب ملی گوادر کے ضلعی صدر زبیر حنیف کے قاتلوں کو گرفتار کرناعدل وانصاف کابول بالا کے مترادف ہے ۔

ہم برائیوں ومنکرات ظلم وجبر کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے حکومت سیکورٹی فورسز وادارے زبیر حنیف کے قاتلوں کو سامنے لاکر عبرت کا نشان بنا دیں تاکہ ظالموں وشرپسندوں کاراستہ روکھا جائیں ۔ہوم سیکرٹری بلوچستان اکبر حسین درانی نے یقین دلایا کہ انشاء اﷲ بہت جلد قاتلوں کے گریبان تک پہنچ کر انہیں سزادیں گے مجرم خواہ کتنا ہی بڑاقانون کے ہاتھ سے نہیں بچ سکتا ۔ظلم زیادہ یر نہیں چل سکتی ۔بلوچستان کے تمام علاقوں میں امن کے خواہاں ہیں انشا ء اﷲ ہم اس میں کامیاب ہوں گے ۔سیاسی سماجی تنظیموں اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :