چارسدہ، تنخواہ کی بندش اور ملازمت کاچارج نہ دینے پر یونین کونسل آگرہ کے ملازم کا سخت احتجاج

منگل 22 ستمبر 2015 20:26

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء ) یونین کونسل آگرہ کے رہائشی زر محمد خان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولت پورہ میں ان کی تعیناتی کئی ماہ قبل بطور لیب اٹینڈنٹ ہوئی تھی لیکن سکول میں موجود دیگر کلاس فورعملہ انہیں وہاں چارج نہیں دے رہا جبکہ محکمہ تعلیم چارسدہ کی جانب سے چارج نہ لینے پر اس کی تنخواہ بھی بند کر دی گئی ہیں ،انہوں نے اس حوالے سے ایک اخبار ی بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم چارسدہ نے اس کی تعیناتی کچھ ماہ قبل یونین کو نسل آگرہ کے گرلز ہائی سکول میں کی تھی لیکن سکول میں موجود کلاس فور کا عملہ یہ کہہ کر چارج نہیں دے رہا کہ سکول ہذا میں کے لئے زمین دینے والے مالک مکان کی بیٹے کی تعیناتی ہوگی ،جبکہ محکمہ تعلیم ،پولیس اور ڈی سی چارسدہ کو کئی بار شکایت کرنے کے باوجود بھی انکو سکول میں چارج نہیں دیا جارہا دوسری جانب چارج نہ لینے پر محکمہ تعلیم نہ اس کی تنخواہ بھی بند کر دی ہے اور اب محکمہ تعلیم کی جانب سے مجھے شو کاز نوٹس بھی دے دیا گیا ہے ،اس حوالے سے زر محمد خان نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان اپنے پوسٹ پر تعینات کیا جائے اور مذکورہ سکول میں موجودقابض عملے سے اس کے لئے چارج دلایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :