چارسدہ،بڈھ بیر ائیر بیس پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث افغانی باشندے کو گرفتار کر لیاگیا

منگل 22 ستمبر 2015 20:26

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء )تھانہ سٹی کے علاقہ پلہ ڈھیری میں خفیہ اداروں نے کارروائی کے دوران پشاور کے بڈھ بیر ائیر بیس پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث افغانی باشندے بختیار کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار مبینہ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغانی باشندہ بختیار مبینہ طور پشاور میں بڈھ بیر ائیر بیس پر گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا جس کی گرفتاری کیلئے منگل کی رات خفیہ اداروں نے کارروائی کی۔ گرفتار افغانی باشندے کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 5دن قبل اپنے خاندان سمیت اسی علاقے میں منتقل ہو گیا تھا اسی بناء رپر مقامی لوگوں کا ان سے کوئی جان پہچان نہیں تھی۔