سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کا انٹر کالج وڈھ کے تعمیراتی کام کا دورہ

ترقیاتی اسکیموں میں غیر معیاری اور ناقص مٹریل استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ،سربراہ بی این پی

منگل 22 ستمبر 2015 20:26

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی رکن بلوچستان اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں غیر معیاری اور ناقص مٹریل استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انٹر کالج وڈھ کے تعمیراتی کے کام کے دورے کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی وڈھ میر امام بخش مینگل، میر جہانزیب مینگل بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انٹر کالج وڈھ کی تعمیراتی کام کے بارے میں سائٹ انجینئر نے انہیں بریفنگ دیا ۔ سردار اختر جان مینگل نے اپنے فنڈز وڈھ میں جاری ترقیاتی اسکیموں جن میں کیمونٹی ہال ہندو محلہ ، کمیونٹی ہال سرداری شہر، کمیونٹی ہال کلی براہمزئی، گورنمنٹ انٹر کالج وڈھ، آر ایچ سی وڈھ کاکاہیر اسکول کا تفصیلی دورہ کیا ۔ علاوہ ازیں بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل پارٹی کے مقتول رہنما شہید میر عبدالرحمٰن دینارزئی مینگل کے گھر جاکر ان کے لئے تعزیت اظہار کیا اور اس کے علاوہ بی این پی تحصیل وڈھ کے سابق صدر میر عبدالسلام مینگل کے والد میر شیر جان مینگل کی وفات پر ان کے گھر جاکر ان کیلئے تعزیت اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :