شامی جوڑے نے ملک سے بھاگنے کیلئے اپنے جڑواں بچوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

muhammad ali محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 20:17

شامی جوڑے نے ملک سے بھاگنے کیلئے اپنے جڑواں بچوں کی زندگی خطرے میں ڈال ..
ایتھنز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22ستمبر 2015 ء) شامی جوڑے کی جانب سے ملک سے بھاگنے کیلئے اپنے جڑواں بچوں کی زندگی خطرے میں ڈال دینے کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خانہ جنگی کے شکار شام سے نکلنے کیلئے ایک شادی شدہ جوڑے نے اپنے جڑواں بچوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

(جاری ہے)

جوڑے کی جانب سے شام کو چھوڑ کر یونان پہنچنے کیلئے انتہائی خطرناک سمندری سفر کیا گیا۔

اس دوران انہوں نے اپنے 8 ماہ کے جڑواں بچوں میں سے ایک اور کمبل میں لپیٹ رکھا جبکہ دوسرے بچے کو سامان کے بیگ میں چھپا دیا۔ تاہم کٹھن سفر طے کرکے یہ جوڑہ اپنے بچوں کے ہمراہ بالاخر خیر و عافیت سے یونان کے ساحل پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ اب تک تقریبا40 لاکھ افراد شام چھوڑ چکے ہیں۔ جبکہ سمندر کے راستے شام چھوڑنے والے 13 افراد پچھلے ہفتے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔