نندی پور بجلی منصوبے کی تکمیل میں غفلت اور تاخیر کی ذمہ دار انتظامیہ کا احتساب کیا جائے گا ‘خواجہ آصف

منگل 22 ستمبر 2015 15:22

نندی پور بجلی منصوبے کی تکمیل میں غفلت اور تاخیر کی ذمہ دار انتظامیہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پور بجلی منصوبے کی تکمیل میں غفلت اور تاخیر کی ذمہ دار انتظامیہ کا احتساب کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں کو منصوبہ مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی انہیں جرمانہ کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ نندی پور بجلی منصوبے کے فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ میں تکنیکی نقائص کے باعث منصوبے سے اس کی مکمل پیداواری صلاحیت کے مطابق چار سو پچیس میگاواٹ بجلی پیدانہیں کی جاسکتی جسے گزشتہ حکومت کے دورمیں خریدا گیا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے برس بجلی گھر کی گیس پر منتقلی سے پانچ سو پچیس میگاواٹ بجلی کا پیداواری ہدف حاصل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :