Live Updates

اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف بر طانیہ روانہ ، عید الاضحی وہیں منائیں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 ستمبر 2015 10:55

اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف بر طانیہ روانہ ، عید الاضحی وہیں منائیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 ستمبر 2015 ء) : وزیراعظم نواز شریف بر طانیہ روانہ ہو گئے ہیں ، جہاں وہ عیدالاضحیٰ منائیں گے۔ وزیر اعظم 25 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ چین کے صدر کی میزبانی میں دو الگ الگ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ پاکستان، امریکا،جاپان اور بنگلا دیش کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ امن کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم نواز شریف 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ یکم اکتوبر کو برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ 3 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات