مکہ مکرمہ میں عازمین حج کے ایک اور ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی

muhammad ali محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 00:02

مکہ مکرمہ میں عازمین حج کے ایک اور ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی
مکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) مکہ مکرمہ میں عازمین حج کے ایک اور ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھںے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں 15 منزلہ ہوٹل میں آگ بھڑک جس کے بعد وہاں قیام پذیر 1500 عازمین حج کو باحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 4 افراد کو معمولی زخم آئے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہوٹل میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند روز میں عازمین حج کے ہوٹل میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :