آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور ایک دہشتگرد کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی

دہشتگردخیبر پختونخوا میں شہریوں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکا روں ، مستونگ خود کش حملے میں فرقہ ورانہ قتل ، نوشہرہ میں مسجد پر حملے ، میجر جنرل ثناء اللہ خان اور کرنل توصیف پر حملوں میں ملوث تھے ، آئی ایس پی آر

پیر 21 ستمبر 2015 20:29

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور ایک دہشتگرد کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر پختونخوا میں شہریوں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکا روں پر حملوں ، مستونگ خود کش حملے میں فرقہ ورانہ قتل ، نوشہرہ میں مسجد پر حملے ، میجر جنرل ثناء اللہ خان اور کرنل توصیف پر حملوں میں ملوث 9 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ فوجی عدالتوں نے مذکورہ دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی ہے ۔ایک دہشتگرد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔